جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

ننکانہ صاحب میں سکھ برادری کی جانب سے قرنطینہ قائم کردیا گیا

قرنطینہ

لاہور: ملک میں بین المذاہب ہم آہنگی اور رواداری کی ایک اور مثال قائم کردی گئی، ننکانہ صاحب میں سکھ برادری کی جانب سے گوردوارہ تنبو صاحب میں قرنطینہ سینٹر قائم کر دیا گیا۔

پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی نے ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے ننکانہ صاحب کے گوردوارہ تنبو صاحب میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کیلئے قرنطینہ قائم کردیا۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سینٹر کے ایک سو ساٹھ کمروں میں چھ سو سے زائد افراد کیلئے الگ الگ آئیسولیشن وارڈ بنائے گئے ہیں۔

سکھ کمیونٹی کی جانب سے کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے گوردوارہ جنم استھان سمیت مختلف مقامات پر شہریوں میں سینیٹائزرز بھی تقسیم کئے گئے۔

سکھ کمیونٹی کا کہنا ہے کہ ضرورت پڑنے پر تمام گوردواروں میں مزید قرنطینہ سینٹر قائم کردینگے۔

گوردوارہ میں قائم کئے گئے قرنطینہ میں طبی سہولیات کے ساتھ غذائی انتظام بھی موجود ہے۔

سینٹر کے ایک سو ساٹھ کمروں میں چھ سو سے زائد افراد کیلئے الگ الگ آئیسولیشن وارڈ بنائے گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں