جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

ننکانہ صاحب میں احتجاج کی قیادت کرنے والا مرکزی ملزم گرفتار

احتجاج

ننکانہ صاحب : ننکانہ صاحب میں گوردوارہ جنم استھان چوک میں احتجاج کی قیادت کرنے والا مرکزی ملزم گرفتار کرلیا گیا۔

تھانہ سٹی پولیس نے رات گئے ننکانہ صاحب میں گوردوارہ جنم استھان چوک میں احتجاج کی قیادت کرنے والے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا ہے،

ملزم کے خلاف تھانہ سٹی ننکانہ صاحب میں مقدمہ بھی درج کرلیا گیا، مقدمہ ایس ایچ او تھانہ سٹی تصور منیر کی مدعیت میں درج کیا گیا،

مقدمے میں توہین مذہب، دہشت گردی اور دیگر سنگین نوعیت کی دفعات شامل ہیں۔

ٹی وی اینکر مبشر لقمان کی فواد چوہدری کے خلاف مقدمے کی درخواست

ننکانہ صاحب  کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسماعیل الرحمان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے ننکانہ واقعہ پر کارروائی کا کہا تھا، کیس میں انصاف کے تمام تقاضے پورے کئے جائیں گے۔

واضح رہے وزیراعظم عمران خان نے ننکانہ صاحب میں پیش آنے والے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے پولیس کو ملزمان کیخلاف کارروائی کی ہدایت کی تھی۔

متعلقہ خبریں