جی ٹی وی نیٹ ورک
سندھ

ممتاز شاعرو ادیب نقاش کاظمی کراچی میں انتقال کر گئے

نقاش کاظمی

کراچی: صدارتی ایوارڈ یافتہ اردو کے ممتاز شاعر ، ادیب و نقاد نقاش کاظمی 77 برس کی عمر انتقال کر گئے، تدفین وادی حسین قبرستان میں ہوئی۔

اردو کے معروف شاعر،ادیب و نقاد نقاش کاظمی مختصر علالت کے بعد ہفتے کی دوپہر انتقال کرگئے،

نقاش کاظمی 22 فروری 1944 کو بھارت کے شہر جون پور میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے لسانیات، اردو ادب اور پولیٹیکل سائنسز میں ماسٹرز کیا تھا۔

نقاش کاظمی ’رنگِ سفر‘، ’دامنِ گُل‘ اور ’میراث‘ کے مصنف تھے، جب کہ ان کا مجموعہ کلام ’چاندنی اور سمندر‘ کے نام سے شائع ہوا،

لوگوں کے گلے پر پاؤں رکھ کر بندشیں نہ لگائی جائیں، وزیراعلیٰ سندھ جیسی مدد چاہیں گے حاضر ہیں

ادبی خدمات کے اعتراف میں انہیں صدارتی تمغہ حُسنِ کارکردگی سے بھی نوازا گیا تھا۔

مرحوم متحرک شخصیت کے حامل آرٹس کونسل کراچی میں ہونے والی ادبی سرگرمیوں بھی کافی فعال تھے،

ان کی نمازجنازہ بعد نماز مغرب مسجد باب العلم، نارتھ ناظم آباد میں ادا کی گئی جب کہ تدفین وادی حسین قبرستان میں ہوئی۔

متعلقہ خبریں