انصاف کے متلاشی، نقییب اللہ محسود کے والد چل بسے

نقییب اللہ محسود

ڈی آئی خان: انصاف مانگتے مانگتے نقییب اللہ محسود کے والد آج دنیا سے چل بسے۔

پولیس کے ہاتھوں مبینہ مقابلے میں جاں بحق ہونے والے نقییب اللہ محسود کے والد محمد خان محسود وفات پاگئے۔

محمد خان موذی مرض کینسر میں مبتلا تھے۔ وہ پچھلے کئی ماہ سے روالپنڈی میں زیرعلاج تھے۔ خاندان نے وفات کی تصدیق کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : نقیب اللہ قتل کیس؛ راو انوار اور دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد

نقیب اللہ کے والد محمد خان کا نماز جنازہ کل بروز منگل مورخہ 3 دسمبر 2019 کو ضلع ٹانک کے پرانے تبلیغی مرکز میں صبح 10 بجے ادا کی جائے گا۔

محمد خان کو آبائی علاقہ مکین میں سپرد خاک کیا جائے گا۔