جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

نقیب اللہ قتل کیس : راؤ انوار کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست خارج

راؤ استثنیٰ

کراچی : عدالت نے راؤ انوار کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست خارج کردی۔

سندھ ہائی کورٹ میں نقیب اللہ قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس احمد علی ایم شیخ نے راؤ انوار کے وکیل سے مکالمے میں کہا کہ آپ یہ بتائیں، آپ کو ہی حاضری سے استثنیٰ دے دیں۔ کیا یہ اسپیشل ٹریٹمنٹ نہیں ہوگا، کیا یہ دوسروں سے امتیازی سلوک نہیں ہوگا؟

وکیل نے کہا کہ حساس اداروں نے راؤ انوار کی سیکیورٹی سے متعلق رپورٹ دی ہے۔ میرے مؤکل کو سخت سیکیورٹی خدشات ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : نقیب اللہ قتل کیس : راؤ انوار کیخلاف ضمانت منسوخی کی درخواست، وکیل کی عدم پیشی پر عدالت برہم

چیف جسٹس نے کہا کہ ٹرائل کورٹ کو روز کی بنیاد پر سماعت کی ہدایت دے دیتے ہیں، آپ کی اس درخواست کو مسترد کرتے ہیں۔

وکیل راؤ انوار نے کہا کہ عدالت درخواست مسترد نہ کرے، ہم واپس لے لیتے ہیں، درخواست واپس لینے پر عدالت نے استثنیٰ کی درخواست خارج کردی۔

متعلقہ خبریں