جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

نریندر مودی نے سوچے بغیر لاک ڈاؤن لگایا، آج بھارت پر اللہ کا عذاب آیا ہوا ہے: وزیراعظم

وزیراعظم

لاہور: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے بغیر سوچے سمجھے لاک ڈاؤن لگایا، آج بھارت پر اللہ کا عذاب آیا ہوا ہے۔

وزیراعظم نے لاہور میں راوی ریور فرنٹ اربن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھا اور اس موقع پر پودا بھی لگایا۔

لاہور میں تقریب سے خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جو ہم نئے پاکستان کا تصور کرتے ہیں وہ یہاں نظر آرہا ہے، مشکلات میں گھرے لوگوں سے پوچھا جاتا ہے کہ کدھر ہے نیا پاکستان ؟ یہ سوال پریشان لوگوں سے کیا جائے گا تو وہ برا بھلا ہی کہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کا کہنے والے کسی فرد کے پاس جواب نہیں تھا کہ غریبوں کا کیا بنے گا، مودی نے بغیر سوچے سمجھے لاک ڈاؤن لگایا، آج بھارت پر اللہ کا عذاب آیا ہوا ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ راوی منصوبہ پہلے اس لیے کامیاب نہیں ہوا کہ ماضی میں سوچ اپنا مال بنانا تھی، اس منصوبے میں نئے پاکستان کا تصور نظر آرہا ہے۔

متعلقہ خبریں