جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

مانچسٹرڈ : ناصرجمشید پر رشوت کے الزام میں فرد جرم عائد

مانچسٹرڈ : ناصرجمشید پر رشوت کے الزام میں فرد جرم عائد

مانچسٹرڈ : سابق کرکٹر ناصر جمشید اور ان کے ساتھ دیگر دو افراد پر برطانیہ میں رشوت کے الزام پر فرد جرم عائد کردی گئی

نیشنل کرائم ایجنسی کی تحقیقات کی روشنی میں تینوں افراد پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے کراؤن پراسیکیوشن سروس نے 15 جنوری 2019 کے سمن جاری کردیے۔

نیشنل کرائم ایجنسی نے برطانوی شہری یوسف انور اور محمد اعجاز کو گزشتہ سال فروری میں گرفتار کیا تھا اور ناصر جمشید سمیت تینوں افراد پر بنگلا دیش اور پاکستان کے کرکٹ میچز میں اسپاٹ فکسنگ کا الزام ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی اپنی تحقیقات کی جس کی روشنی میں ٹریبونل نے ناصر جمشید پر تاحیات پابندی عائد کی۔

متعلقہ خبریں