جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

ناصر شاہ کے سیلاب متاثرین کے کامیاب مذاکرات، نصیر آباد انڈس ہائی وے کھول دی گئی

نصیر آباد انڈس ہائی وے

کراچی : سیلاب متاثرین نے صوبائی وزیر کی یقین دہانی پر احتجاج ختم کرتے ہوئے نصیر آباد میں انڈس ہائی وے پر دھرنا ختم کردیا۔

وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے نصیر آباد میں انڈس ہائی وے پر سیلاب متاثرین سے مذاکرات کر کے تمام مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی، جس کے بعد کئی گھنٹوں سے بند مین شاہراہِ کھلوا دی گئی۔

متاثرین نے سیلابی پانی میں ڈوب کر ہلاک ہوجانے والے بچے کی نعش رکھ کر ہائی وے بلاک کر رکھی تھی۔ صوبائی وزیر نے ہلاک ہونے والے بچے کے لواحقین کی مالی امداد بھی کی۔

یہ بھی پڑھیں : دادو : خیرپور ناتھن شاہ بھی سیلاب سے ڈوبنے لگا، شہری گھر سے بھاگنے پر مجبور

ناصر شاہ نے کہا کہ سیلاب کے پانی کی نکاسی سمیت متاثرین کے تمام مسائل حل کریں گے۔ لواحقین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، افسوس ناک واقعہ ہے۔ سیلابی صورتحال ہے، سڑکیں بند کرنے سے مسائل حل نہیں، اضافہ ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ سندھ سمیت سندھ کابینہ کے تمام اراکین، ایم پی ایز، ایم این ایز اپنے اپنے علاقوں میں سیلاب متاثرین کے مسائل حل کرنے کے لیے موجود ہیں۔ عوام کو پریشانی سے نکالیں گے۔

متعلقہ خبریں