جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

قومی اسمبلی : اپوزیشن کا کورونا، طیارہ حادثہ اور چینی اسکینڈل پر حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ

ٹف ٹائم دینے

اسلام آباد : اپوزیشن نے قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران کورونا، طیارہ حادثہ اور چینی اسکینڈل پر حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

پارلیمانی ذرائع کے مطابق اپوزیشن کی قومی اسمبلی اجلاس کے حوالے سے درپردہ حکمت عملی طے کی جارہی ہے۔ اپوزیشن کورونا کی بڑھتی صورتحال، کراچی طیارہ حادثہ، چینی اسکینڈل پر حکومت کو ٹف ٹائم دے گی۔

یہ بھی پڑھیں : شہباز شریف کا اسپیکر قومی اسمبلی کو خط، پانچ قومی معاملات پر بحث کرانے کا مطالبہ

ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی اجلاس کے دوران اپوزیشن کا شدید احتجاج کی حکمت عملی ہوگی۔ بجٹ اجلاس کے دوران بھی اپوزیشن شدید احتجاج کرے گی۔ حکومت کی معاشی پالیسیوں پر اپوزیشن حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنائے گی۔

پارلیمانی ذرائع نے بتایا کہ قومی اسمبلی اجلاس میں کورونا کے پیش نظر حاضری بھی کم ہونے کا امکان ہے۔ حکومتی چیف وہیپ عامر ڈوگر کے قرنطینہ ہونے کے باعث حکومت کو مشکل کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

اپوزیشن کے احتجاج کی صورت میں حکومت بھی اپنی حکمت عملی موقع کی مناسبت سے مرتب کرے گی۔

متعلقہ خبریں