جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

قومی اسمبلی کا اجلاس 5 جون کو بلایا جائے گا، پاکستان کی تاریخ کا سب طویل میراتھن اجلاس ہوگا : بابر اعوان

طویل میراتھن اجلاس

اسلام آباد :  سینیٹر بابر اعوان نے مشترکہ اجلاس اور بجٹ اجلاس جون میں بلانے کی تصدیق کردی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کی تاریخ کا سب طویل میراتھن اجلاس ہوگا۔

مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان کا کہنا ہے کہ اہم قانون سازی اور پارلیمانی سال مکمل کرنے کے لئے قومی اسمبلی کا اجلاس بلایا جارہا ہے۔ وزیراعظم عمران خان اور اسپیکر قومی اسمبلی سے رابطہ ہوا ہے، مشاورت مکمل کرلی ہے۔ اجلاس طلب کرنے کیلئے سمری آج صدر کو ارسال کردی جائیگی۔

یہ بھی پڑھیں : حکومت کا پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس اور بجٹ اجلاس بلانے کا فیصلہ

انہوں نے بتایا کہ اجلاس 5 جون کو شام چار بجے طلب کیا جائیگا۔ اپوزیشن سے ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی میں بھی بات کریں گے۔ پاکستان کی تاریخ کا سب طویل میراتھن اجلاس ہوگا۔ اجلاس 5 جون سے 13 اگست تک جاری رہے گا۔ اسی دوران بجٹ آئے گا اور قانون سازی ہو گی۔

ان کا کہنا تھا کہ اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ ترمیمی بل کے لئے مشترکہ اجلاس بلایا جائیگا، کیونکہ یہ معاملہ دونوں ایوان میں زیر بحث رہا لیکن نتیجہ نہ نکل سکا۔ اجلاس صرف دن ہی نہیں کام پورا کرنے کیلئے بھی بلایا جا رہا ہے۔ نظام میں کسی قسم کی آئینی خلاء یا کوتاہی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

متعلقہ خبریں