جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

قومی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا اپینڈکس کا آپریشن

اپینڈکس

لاہور: قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا اپینڈکس کا آپریشن ہوا ہے۔

شاہین شاہ آفریدی انجری کے باعث انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میچ میں کیچ لیتے ہوئے انجری کا شکار ہوئے تھے۔

شاہین شاہ آفریدی ان دنوں ری ہیب کے عمل سے گزر رہے ہیں اور پی سی بی کے مطابق شاہین شاہ آفریدی بہت جلد صحت مند ہو کر دوبارہ گراؤنڈ میں نظر آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: عظیم ٹیم کا ایک چھوٹا سا حصہ بننے پر فخر ہے: شاہین آفریدی

تاہم اب شاہین شاہ آفریدی کی جانب سے اپنی ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ہے جس میں انہیں اسپتال کے بستر پر لیٹے دیکھا جا سکتا ہے۔

قومی فاسٹ بولر نے تصویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا کہ میرا آج اپینڈکس کا آپریشن ہوا ہے تاہم اللہ کا شکر ہے اب خود کو بہتر محسوس کر رہا ہوں۔

شاہین شاہ آفریدی نے اپنے چاہنے والوں سے دعاؤں کی درخواست بھی کی ہے۔

متعلقہ خبریں