جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے والے قومی ہیرو ارشد ندیم وطن واپس پہنچ گئے

قومی ہیرو ارشد ندیم

لاہور : ایئرپورٹ پر قومی ہیرو ارشد ندیم کے اسپورٹس بورڈ کے عہدیداروں نے استقبال کیا، اہلخانہ، رشتہ داروں اور شہریوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

قومی ہیرو ارشد ندیم نے ایک ہفتے میں دو گولڈ میڈلز جیتے، ایک کامن ویلتھ گیمز میں جویلین تھرو مقابلے اور دوسرا اسلامک سالیڈیریٹی گیمز میں جیتا، اس کے ساتھ ساتھ گیمز کا ریکارڈ بھی اپنے نام کیا۔ کہنی اور گھٹنے کی انجری کے باجود ارشد ندیم نے مقابلوں میں شاندار کارکردگی دکھائی۔

یہ بھی پڑھیں : ارشد ندیم کو صدر، وزیر اعظم، آرمی چیف و دیگر کی جانب سے مبارک باد

ارشد ندیم کا کہنا تھا کہ مقابلوں کیلئے بہت محنت اور کامیابی حاصل کی۔ حکومت ایتھلیٹس پر توجہ دے ہم اس میں کامیابی حاصل کرسکتے ہیں۔ حکومت کو چاہیے کہ اولمپکس کیلئے ایک علیحدہ گراؤنڈ مہیاء کرے۔ حکومت سے اپیل ہے کہ انٹرنیشنل لیول کی ٹریننگ دی جائے۔

انہوں نے کہا کہ سہولتیں دینے پر پاکستان اسپورٹس بورڈ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ خوشی ہے کہ پاکستان کیلئے دو گولڈ میڈلز جیتے ہیں۔ پاکستانی قوم کی دعاؤں کی بدولت میڈلز جیتنے میں کامیاب ہوا۔ بین الاقوامی کھلاڑیوں کی طرح پاکستانی ایتھلیٹس کو بھی سہولتیں ملنا چاہئیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وسائل فراہم کیے جائیں تو پاکستانی کھلاڑی دیگر مقابلوں میں بھی میڈلز جیت سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں