جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

نیشنل اسٹیڈیم کی اعزازی تختی میں شاہین آفریدی کا نام بھی درج

شاہین آفریدی

کراچی: ٹیسٹ کے دوسرے روز سری لنکا کی ٹیم کے خلاف پہلی بار 5 وکٹیں لینے پر قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے خوشی کا اظہار کیا۔

ٹیسٹ کے دوسرے روز شاہین شاہ آفریدی نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے77 رنز دے کر ہوم گراؤنڈ پر پہلی مرتبہ 5 وکٹیں حاصل کیں جس پر ان کا کہنا ہے کہ وہ اس اعزاز پر بے حد خوش ہیں۔

پہلی مرتبہ اننگز میں پانچ وکٹوں کا اعزاز حاصل کرنے کے بعد شاہین آفریدی نے نیشنل اسٹیڈیم میں آویزاں اونرز بورڈ پر اپنا نام بھی درج کیا۔


یہ بھی پڑھیں: عابد علی نے سنچری بنا کے شاندار ریکارڈ اپنے نام کرلیا

اس موقع پر فاسٹ بولر نے کہا کہ امید ہے کہ پاکستانی بیٹسمین بڑا اسکور کرنے میں کامیاب رہیں گے۔

جبکہ دوسری جانب سری لنکن کرکٹر دنیش چندی مل نے کہا کہ دوسرے دن بیٹنگ آسان رہی لیکن امید ہے کہ اگلے روز پاکستان ٹیم کو جلد آؤٹ کرلیں گے۔

متعلقہ خبریں