جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ: بلوچستان اور سدرن پنجاب نے سیکنڈ الیون کے میچز جیت لیے

مہچز

ملتان: بلوچستان اور سدرن پنجاب نے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ سیکنڈ الیون کے میچز جیت لیے، ٹورنامنٹ 8 اکتوبر تک قذافی اسٹیڈیم میں جاری رہے گا۔

نیشنل ٹی ٹونٹی کپ سیکنڈ الیون ٹورنامنٹ کا چھٹا روز، قذافی سٹیڈیم میں دو میچز کا انعقاد کیا گیا، کھیلے گئے پہلے میچ میں بلوچستان نے ناردرن کی ٹیم کو 19 رنز سے شکست دی۔

بلوچستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 5 وکٹوں کے نقصان پر 152 رنز بنائے۔ عبدالواحد نے 90 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ عامر اجمل اور سلمان ارشاد نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: نیشنل ٹی ٹونٹی کپ؛ سندھ کو خیبرپختونخوا کے ہاتھون شکست

جواب میں ناردرن کی ٹیم 133 رنز بنا سکی، نہال منصور نے 51 رنز بنائے جبکہ جلات خان اور تاج ولی نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

دوسرے میچ میں سدرن پنجاب نے سندھ کو 8 وکٹوں سے شکست دی۔ سندھ کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 109 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ عاہد علی نے 30 اور فواد عالم نے 21 رنز بنائے جبکہ ضیاالحق نے 4 اور محمد عرفان نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

سدرن پنجاب کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف دو وکٹوں پر حاصل کیا۔زین عباس نے 55 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور مختار احمد نے 44 رنز بنائے، ابرار احمد اور فواد عالم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ٹورنامنٹ میں کل ناردرن اور خیبرپختونخوا جبکہ بلوچستان اور سدرن پنجاب کے درمیان مقابلہ ہوگا۔

متعلقہ خبریں