جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ: بہترین وکٹ کیپر کا اعزاز نہ ملنے پر کامران اکمل کا پی سی بی کو خط

وکٹ

راولپنڈی: نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں کامران اکمل نے بہترین وکٹ کیپر کا ایوارڈ نہ ملنے پر زیادتی قرار دے دیا۔

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں وکٹ کیپر کامران اکمل نے سینٹرل پنجاب کی نمائندگی کرتے ہوئے ایونٹ میں سب سے زیادہ 11 شکار کیے اور اسی دوران اسٹمپڈ آؤٹ کی سنچری بھی مکمل کی لیکن انہیں بیسٹ وکٹ کیپر کا ایوارڈ نہ مل سکا۔

یہ اعزاز وکٹوں کے پیچھے 8 آؤٹ کرنے والے محمد رضوان کو دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق کامران اکمل نے اس پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے بورڈ کو احتجاجی مراسلہ بھی لکھ دیا۔

ذرائع نے بتایا کہ کامران اکمل نے ڈومیسٹک کرکٹ ڈیپارٹمنٹ، چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی اور چیف ایگزیکٹو وسیم خان کو خط لکھا ہے۔ وسیم خان نے کامران اکمل کو معاملہ دیکھنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

خیال رہے کہ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ خیبرپختونخوا کی ٹیم نے اپنے نام کیا ہے۔

متعلقہ خبریں