جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ: خیبرپختونخوا اور بلوچستان نے ٹورنامنٹ کے میچز جیت لیے

نیشنل

لاہور: خیبرپختونخوا اور بلوچستان نے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ سیکنڈ الیون ٹورنامنٹ کے میچز جیت لیے، ٹورنامنٹ جمعرات تک قذافی سٹیڈیم میں جاری رہے گا۔

قذافی سٹیڈیم میں نیشنل ٹی ٹونٹی کپ سیکنڈ الیون ٹورنامنٹ میں دو میچز کھیلے گئے، کھیلے گئے پہلے میچ میں خیبرپختونخوا نے ناردرن کو 8 وکٹوں سے شکست دی۔

ناردرن کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 148 رنز پر ڈھیر ہوگئی، تیمور سلطان نے 72 رنز بنائے جبکہ سمین گل نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

خیبرپختونخوا نے مطلوبہ ہدف دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔ محمد عارف 65 اور محمد محسن نے 63 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ عامر جمال نے ایک وکٹ حاصل کی۔

دوسرے میچ میں بلوچستان نے سدرن پنجاب کو چھ رنز سے شکست دی۔ بلوچستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 7 وکٹوں کے نقصان پر 124 رنز بنائے۔ عبدالواحد نے 35 رنز بنائے اور محمد عمران نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں سدرن پنجاب کی ٹیم 118 رنز بناسکی۔ انس مصطفیٰ نے 25 رنز بنائے جبکہ اختر شاہ اور گوہر فیض نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ٹورنامنٹ کے آخری روز سینٹرل پنجاب اور ناردرن کی ٹیمیں مدمقابل ہونگی۔

متعلقہ خبریں