جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ: خیبرپختونخوا نے سدرن پنجاب کو 73 رنز سے شکست دیدی

شکست

راولپنڈی: خیبرپختونخوا نے فخر زمان کی نصف سنچری کی بدولت سدرن پنجاب کو73 رنز سے ہرادیا، مصدق احمد نے بھی 9 گیندوں پر ناقابل شکست 33 رنز کی دھواں دھار اننگ کھیلی۔

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں پانچویں کامیابی نے خیبرپختونخوا کے سیمی فائنل میں رسائی کے امکانات روشن کردئیے، فخر زمان کی نصف سنچری اور مصدق احمد کی دھواں دھار بیٹنگ کی بدولت خیبرپختونخوا نے سدرن پنجاب کو 73رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے دی۔

9 گیندوں پر 3 چوکے اور 3 چھکے لگا کر 33 رنز بٹورنے والے مصدق احمد کہتے ہیں کوچ عبدالرزاق نے فری ہینڈ دیا جس کا بھرپور فائدہ اٹھایا۔

206 رنز کے تعاقب میں سدرن پنجاب کی پوری ٹیم 132 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، آلراؤنڈر محمد عمران 48 رنز بناکر سب سے نمایاں رہے۔

متعلقہ خبریں