جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی

کپ

ملتان: نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی، ٹرافی رونمائی کی تقریب میں ٹیموں کے کپتانوں نے شرکت کی۔

سندھ کے کپتان سرفراز احمد، کے پی کے کپتان محمد رضوان، نادرن کے کپتان شاداب خان نے ٹرافی کے ہمراہ فوٹوسیشن کروایا۔

یہ بھی پڑھیں: چھ ماہ بعد کرکٹ کی سرگرمیاں بحال، نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کا آغاز کل سے ہوگا

بلوچستان کے کپتان حارث سہیل، جنوبی پنجاب کے کپتان شان مسعود اور سینٹرل پنجاب کے کپتان سعد نسیم نے بھی چمچماتی ٹرافی کے ساتھ فوٹو سیشن کرایا۔

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے رنگا رنگ مقابلے تیس ستمبر سے ملتان میں شروع ہوں گے۔ نادرن کی ٹیم اپنے ٹائٹل کا دفاع کرے گی جبکہ فائنل معرکہ اٹھارہ اکتوبر کو ہوگا۔

متعلقہ خبریں