جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ؛ سابق کھلاڑیوں نے اپنی پسندیدہ ٹیموں کا انتخاب کرلیا

نیشنل

لاہور: سابق کھلاڑیوں نے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں اپنی اپنی پسندیدہ ٹیموں کا انتخاب کرلیا ہے۔

رمیز راجہ نے کہا کہ عماد وسیم کی کپتانی میں میدان میں اترنے والی ناردرن کی ٹیم کو شکست دینا آسان نہیں ہو گا۔

یونس خان نے بلوچستان کی ٹیم کا انتخاب کرتے ہوئے کہا کہ یقین ہے کہ یاسر شاہ اور بسم اللہ خان کی موجودگی میں بلوچستان کی ٹیم اچھا پرفارم کرے گی۔

سعید اجمل نے کہا شاداب خان اور محمد عامر جیسے تجربہ کار کھلاڑیوں پر مشتمل ناردرن کی ٹیم پسند ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کیلئے پی سی بی کا 90 لاکھ روپے انعامی رقم کا اعلان

عمران نذیر، عبدالرحمٰن اور بازید خان نے خیبرپختونخوا کو ایونٹ کی فیورٹ ٹیم قرار دے دیا۔

معین خان کا کہنا تھا کہ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ 2020 میں شریک تمام ٹيموں کے ليے نيک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔

دوسری جانب راشد لطیف نے کہا کہ تمام ٹیمیں متوازی ہیں، آئیں مل کر اس ٹورنامنٹ کو کامیاب بنائیں۔

متعلقہ خبریں