جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

نیشنل ٹی ٹونٹی کپ؛ سندھ کو خیبرپختونخوا کے ہاتھون شکست

ٹی

ملتان: نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کے گیارہویں میچ میں شاہین اور حفیظ نے خیبرپختونخوا کو فتح دلادی، کے پی نے سندھ کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی۔

قومی ٹی ٹوئنٹی کپ میں سندھ کو تیسری شکست کا سامنا کرنا پڑگیا۔ محمد حفیظ اور فخرزمان کے درمیان سو رنز کی عمدہ شراکت کی بدولت خیبرپختونخوا نے سندھ کو آٹھ وکٹوں سے شکست دی۔ شاہین شاہ آفریدی نے پانچ وکٹیں اپنے نام کیں۔

سندھ کی جانب سے شرجیل خان نے نوے اور احسان علی نے بیالیس رنز اسکور کیے۔ سندھ نے ٹورنامنٹ میں اب تک چار میچ کھیلے ہیں، جن میں اسے صرف ایک میں کامیابی ملی ہے۔

کپتان سرفراز احمد کا بھی مسلسل فلاپ شو جاری ہے، انہوں نے چار میچوں میں صرف چالیس رنز اسکور کیے ہیں۔

متعلقہ خبریں