جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ: سدرن پنجاب فائنل میں پہنچ گئی

نیشنل

راولپنڈی: نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ اختتامی مراحل میں داخل ہو گیا دفاعی چیمپئن نادرن کو شکست، سدرن پنجاب فائنل میں پہنچ گئی پہلے سیمی فائنل میں سدرن پنجاب نے ناردرن کو با آسانی ہرا دیا۔

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ اختتامی مراحل میں داخل گیا ایونٹ کے اہم ترین میچ میں دفاعی چیمپئن نادرن کو شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ سدرن پنجاب فائنل میں پہنچ گئی۔

پہلے سیمی فائنل میں سدرن پنجاب نے ناردرن کو با آسانی ہرا یا سدرن پنجاب نے ناردرن کو 7وکٹوں سے ہرا یا نادرن نے سدرن پنجاب کو 161 رنز کا ہدف دیا تھا جسے سدرن پنجاب نے انیسویں اوور میں ہدف پورا کر دیا۔

سدرن پنجاب کی جانب سے شان مسعود نے 78 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی شان مسعود کو بہترین بلے بازی پر مین آف دی میچ قرار دے دیا گیا جبکہ زیشان اشرف نے 32بالز پر 55 رنز سکور کیے۔

نادرن کی جانب سے علی عمران نے 50 اور شاداب خان نے 48 رنز بنائے۔

سدرن پنجاب کی جانب سے زاہد محمود نے 3 اور محمد عباس نے ایک وکٹ حاصل کی ایونٹ کا دوسرا سیمی فائنل کے پی اور سندھ کے درمیان کھیلا جائے گا۔

متعلقہ خبریں