جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

قومی ٹیم کا بھارت کیخلاف میچ کیلئے 12 رکنی اسکواڈ کا اعلان

بابر

دبئی: کپتان بابراعظم نے بھارت کے خلاف میچ کے لیے 12 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

بابراعظم کپتان، رضوان، فخر زمان، شعیب ملک، شاداب خان، آصف علی، حیدر علی، حفیظ، عماد وسیم، شاہین شاہ آفریدی، حسن علی، حارث رؤف 12 رکنی اسکواڈ کا حصہ ہے۔

کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ پلیئنگ الیون کا فیصلہ میچ سے پہلے کریں گے، ضرورت پڑنے پر سرفراز کو کھلائیں گے، ورلڈکپ کا کوئی بھی میچ آسان نہیں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ؛ گروپ مرحلہ ختم، مین ایونٹ آج سے شروع ہوگا

بابر اعظم کا کہنا تھا کہ شعیب ملک بھی اسپنرز کیخلاف اچھا کھیلتے ہیں، ریکارڈ ہمیشہ بنتے ہی ٹوٹنے کیلئے ہیں، ورلڈکپ میں بھارت کا ریکارڈ توڑنے کی کوشش کریں گے۔ بیٹنگ اور بولنگ کے ساتھ ساتھ فیلڈنگ میں بھی محنت کرنا ہوگی۔

متعلقہ خبریں