جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ بخار میں مبتلاء، آج کے میچ میں شرکت مشکوک

نسیم شاہ بخار

لاہور : پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار فاسٹ باؤلر نسیم شاہ سینے میں انفیکشن کے باعث بخار میں مبتلاء ہوگئے۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی 20 سیریز کا پانچواں میچ آج لاہور میں کھیلا جائے گا، لیکن اس سے قبل قومی ٹیم کو بڑا جھٹکا لگ گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نسیم شاہ کو مقامی اسپتال میں لے جایا گیا، جہاں پر ان کے ڈینگی سمیت دیگر ٹیسٹ کرائے گئے، جس کی ابھی تک رپورٹ نہیں آئی۔

یہ بھی پڑھیں : ایف سولہ طیاروں سے پاکستان کو دہشتگردی سے نمٹنے میں مدد ملے گی : امریکہ

نسیم شاہ کی پہلے ہوٹل میں موجود میڈیکل اسٹاف دیکھ بھال کرتا رہا، لیکن طبعیت زیادہ خراب ہونے پر انہیں رات گئے اسپتال لے جایا گیا۔ قوی امکان ہے کہ نسیم شاہ بخار کے باعث آج کا میچ نہیں کھیل سکیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 7 میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز 2-2 سے برابر ہے۔

متعلقہ خبریں