جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

قومی ٹیم دورہ نیوزی لینڈ کیلئے روانہ، فخر زمان اسکواڈ سے باہر

ٹیم

دبئی: دورہ نیوزی لینڈ کے سلسلے میں 34 کھلاڑیوں اور 20 آفیشلز پر مشتمل قومی اسکواڈ براستہ دبئی نیوزی لینڈ روانہ ہوگیا، فخر زمان بخار کے باعث دورے سے آؤٹ ہو گئے۔

دورے سے قبل فخر زمان بیماری کے باعث ٹیم کے ہمراہ کیوی ملک نہیں جاسکے، بخار کی علامت ظاہر ہونے کے بعد فخر زمان کو قرنطینہ کردیا گیا۔

قومی اسکواڈ نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ سے کرائسٹ چرچ روانہ ہوگا، کھلاڑی اور اسپورٹس اسٹاف چودہ روز تک نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں اپنی آئسولیشن کی مدت پوری کریں گے، اسکواڈ میں 34 کھلاڑی اور اسپورٹس اسٹاف کے 20 اراکین شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: دورہ نیوزی لینڈ؛ 35 رکنی اسکواڈ کا اعلان، سرفراز کی واپسی، عامر، شعیب اور اسد ڈراپ

اس دورے پر پاکستان میزبان ملک کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی اور دو ٹیسٹ میچز کھیلے گا، بابر اعظم پہلی مرتبہ ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستانی ٹیم کی قیادت کریں گے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کی سیریز کا آغاز اٹھارہ دسمبر کو پہلے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ سے ہوگا۔ دوسرا اور تیسرا میچ بیس اور بائیس دسمبر کو شیڈول ہیں۔

دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ چھبیس دسمبر جبکہ دوسرا ٹیسٹ میچ تین جنوری سے کھیلا جائے گا۔

متعلقہ خبریں