لندن: سابق وزیراعظم نواز شریف اور شہباز شریف کی والدہ شمیم اختر انتقال کر گئیں۔
قائد مسلم لیگ ن میاں نواز شریف اور صدر مسلم لیگ ن میاں شہباز شریف کی والدہ محترمہ وفات پاگئیں۔
سلمان شہباز نے ٹیلی فون کے ذریعے ان کی وفات کی تصدیق کی ہے۔
شمیم بیگم پندرہ فروری کو لندن کے لیے روانہ ہوئیں تھیں اور کئی ماہ سے لندن میں مقیم تھیں۔
میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کی والدہ محترمہ وفات پا گئیں ہیں
Api jee Passed away
إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ— Attaullah Tarar (@TararAttaullah) November 22, 2020
سابق وزیراعظم نواز شریف کی والدہ کا انتقال لندن میں ہوا، جہاں نواز شریف علاج کے لیے موجود ہیں جب کہ شہباز شریف اس وقت لاہور کی جیل میں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مولانا خادم حسین رضوی کی تدفین، ہزاروں افراد کی شرکت، مرحوم کے صاحبزادے نئے امیر مقرر
ذرائع کے مطابق بیگم شمیم اختر کی نماز جنازہ لندن میں ہی ادا کی جائے گی اور ان کا جسد خاکی کل پاکستان کے لیے روانہ کیا جائے گا تاہم نواز شریف کے میت کے ساتھ پاکستان آنے کا کوئی امکان نہیں ہے