جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

نوازشریف کی سرجری کورونا کے باعث ملتوی ہوئی: مریم نواز

سرجری

لاہور: مریم نواز کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی سرجری کورونا وائرس کے باعث ملتوی ہوئی ہے۔

نائب صدر مسلم لیگ (ن) مریم نواز کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی سرجری کورونا وائرس کے باعث ملتوی ہوئی، مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر انہیں خراج تحسین بھی پیش کیا۔

نائب صدر مسلم لیگ (ن) مریم نواز نے ٹویٹ کیا کہ میاں نوازشریف کی سرجری کورونا کے باعث ملتوی ہوئی، ڈاکٹرز کے مطابق وہ ہائی رسک پیشنٹ ہیں، اس لئے احتیاط ضروری ہے، تاہم لندن میں ان کا علاج جاری ہے۔

مریم نواز نے میاں نوازشریف کی صحت یابی کے لیےعوام سے دعاؤں کی اپیل بھی کی۔

متعلقہ خبریں