جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

نواز شریف، پی ڈی ایم اتحاد بچانے کے لیئے سرگرم، آصف زرداری کو اہم پیغام پہنچا دیا

پی ڈی ایم اتحاد

کراچی : مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف ان ہاؤس تبدیلی کے معاملے پر سامنے آنے والے اختلافات کے باعث پی ڈی ایم اتحاد کو بچانے میں سرگرم ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف نے سابق صدر آصف علی زرداری کو اہم پیغام پہنچا دیا ہے۔ پیغام میں کہا گیا ہے کہ پی ڈی ایم کا اتحاد ہر صورت برقرار رہنا چاہیے۔ ان ہاؤس تبدیلی کے بیان سے اتحاد میں دراڑ پڑنے کا اندیشہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بلاول اور مریم، احسن اقبال کے بیانات، پی ڈی ایم کا شیرازہ بکھرنے کا ثبوت ہے : شبلی فراز

وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کے بیان پر نظر ثانی کی جائے۔ عدم اعتماد پیش کرنے کا مطلب 2018 کے الیکشن کو کور اپ دینے کے مترادف ہوگا۔ پی ڈی ایم کے اکثر قائدین ان ہاؤس تبدیلی کے حق میں نہیں۔

نواز شریف نے کہا کہ ہمیں مل جل کر باہمی مشاورت سے حکومت کے خلاف آگے بڑھنا ہوگا۔ پیپلز پارٹی کی تجویز پر ہی ضمنی اور سینٹ انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا۔

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے بختاور بھٹو کی شادی پر سابق صدر کو مبارکباد کا بھی پیغام دیا۔ ن لیگ کراچی سے تعلق رکھنے والے اہم رہنماء نے سابق وزیراعظم کا پیغام آصف علی زرداری کو پہنچایا۔

متعلقہ خبریں