جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

نواز شریف کی نیب ترمیمی ایکٹ کے تحت کرپشن کیس ختم کرنے کیلئے درخواست دائر

نیب ترمیمی ایکٹ

لاہور : نواز شریف نے بھی نیب ترمیمی ایکٹ کے تحت لاہور کی احتساب عدالت سے ریلیف مانگ لیا۔

سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد نواز شریف نے پلاٹ الاٹمنٹ کیس میں اشتہاری قرار دینے کے خلاف درخواست دائر کردی ہے۔

درخواست کے مطابق نیب ترمیمی ایکٹ کے تحت نیب کو 50 کروڑ سے کم مالیت کے کیس میں کارروائی کا اختیار نہیں ہے۔ دائر ریفرنس میں 13 کروڑ کی کرپشن کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ عدالت تین ملزمان کو پہلے ہی بری کرنے کا حکم دے چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اربوں روپے کے نیب مقدمات ختم ہوگئے، عوام کا پیسہ ڈاکوؤں نے ہضم کرلیا: فواد

درخواست گزار کے مؤقف کے مطابق عدالت نے نواز شریف کو اشتہاری قرار دے کر جائیداد ضبط کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔ ترمیمی ایکٹ کے تحت عدالت نواز شریف کے خلاف کارروائی ختم کرے۔ عدالت نواز شریف کے ضبط اثاثے بحال کرنے اور ریفرنس سے بری کرنے کا حکم دے۔

متعلقہ خبریں