جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

نواز شریف کی داتا دربار پر حاضری

لاہور: سابق وزیراعظم نوازشریف نے حضرت علی ہجویری داتا دربار پر حاضری دی۔ پھولوں کی چادر چڑھائی، فاتحہ خوانی کی اور دعائیں مانگیں۔ حاظری کے دوران مزار پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

خیال رہے کہ جیل میں واپس جانے سے قبل نوازشریف نے حضرت علی ہجویری داتا دربار پر حاضری دی ہے۔ حاظری کے دوران انھوں نے پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی بھی کی۔ سابق وزیراعظم نے اپنی صحت اور ملک و قوم کی سلامتی کے لئے دعائیں بھی مانگیں.

جبکہ داتا دربار میں موجود زائرین نے نواز شریف سے ہاتھ بھی ملائے اور ان کے ساتھ سیلفیاں بنوائیں. نوازشریف کی داتادربار آمدپرسیکیورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کیےگئے تھے۔

متعلقہ خبریں