جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

نواز شریف سات یہودی کمپنیوں کے شراکت دار ہیں : مراد سعید کا الزام

نواز شریف سات یہودی

اسلام آباد : مراد سعید کا کہنا ہے کہ اپوزیشن نے قومی اسمبلی میں تحریری این آر او مانگا، نواز شریف سات یہودی کمپنیوں کے ساتھ شراکت دار ہیں۔

وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ این آر او لیگ روزانہ سرکس لگاتی ہے۔ اپوزیشن نے قومی اسمبلی میں تحریری این آر او مانگا، جب انہیں این آر او نہیں ملا تو یہ سڑکوں پر آگئے۔ عوام نے اپوزیشن کی احتجاجی سیاست کو مسترد کردیا۔ عوام نے انہیں جی بی انتخابات میں بھی مسترد کردیا۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ اور پی پی نے الیکشن کمیشن میں ریکارڈ جمع کرانا تھا؟ بھارت پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کر رہا ہے۔ آزاد بلوچستان کا نعرہ اور مزار قائد کا واقعہ کس کے ایماء پر ہوا؟

ان کا کہنا تھا کہ دونوں پارٹیوں کے الیکشن مہم کے اخراجات بھی افشاں ہونے ہیں۔ گزشتہ روز ان کو الیکشن کمیشن میں رسیدیں جمع کرنا تھیں۔ اپوزیشن کہیں بھی بھارت کے منفی پروپیگنڈے کو عیاں نہیں کررہی۔

یہ بھی پڑھیں : اماراتی ائر لائن نے اسرائیل جانے سے انکار پر تیونس کے پائلٹ کو معطل کردیا

مراد سعید نے کہا کہ بھارت پاکستان کو تباہ کرنا چاہتا ہے۔ بھارت نے پاکستان کو میلی آنکھوں سے دیکھنے کا نتیجہ ابھی نندن کی صورت میں نکلا۔ پاکستانیوں کے حوصلوں کو پست کرنی کی کوشش کیوں کی گئی؟

وزیر مواصلات کا کہنا تھا کہ عمران خان نے فلسطین کی بات کی، اجمل قادری کیوں اسرائیل گئے؟ نواز شریف نے کیوں وفد اسرائیل بھیجا؟ حسن نواز کی کمپنی میں یہودی کام کرتے تھے۔ نواز شریف سات یہودی کمپنیوں کے ساتھ شراکت دار ہیں۔ عمران خان کشمیر کا سفیر بنا، لیکن انہوں نے یہودیوں سے دوستی کی۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سجن جندال کو ویزہ جاری کرنے کا کہا گیا۔ سابقہ فارن سیکریٹری کو کہا کہ بھارت اور اس کے دوستوں کے خلاف بیان نہیں دینا۔ عمران خان کی ساری کمائی پاکستان میں موجود ہے۔ عمران خان کا کوئی کیمپ نہیں، وہ پاکستان کی جنگ لڑرہا ہے۔

متعلقہ خبریں