جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

نواز شریف نے نامکمل رپورٹس بھیجیں، اب محکمہ داخلہ ہی کچھ بتا سکتا ہے : ڈاکٹر یاسمین راشد

نامکمل رپورٹس

لاہور : ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ نواز شریف کی جانب سے نامکمل رپورٹس بجھوائیں گئیں، ان کی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔

وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہ جب کوئی رپورٹ کسی بھی محکمہ سے آتی ہے تو اسے راز میں رکھنا بہت ضروری ہوتا ہے۔ پہلے دو بار نواز شریف صاحب کی جانب سے نامکمل رپورٹس بھجوائی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں : سرکاری میڈیکل بورڈ کا نواز شریف کی صحت سے متعلق رپورٹ پر رائے دینے سے انکار

انہوں نے کہا کہ تیسری مرتبہ بھی جو رپورٹس نواز شریف کے اسٹاف نے بھجوائیں ان میں ایک سمری لگی ہوئی تھی، جس کی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس سے متعلق اب محکمہ داخلہ ہی کچھ بتا سکتا ہے۔ محکمہ داخلہ نے خط لکھا ہے تو وہی جواب دے گا کہ کب رپورٹس آ رہی ہیں۔

متعلقہ خبریں