جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

نواز شریف : علاج کا 15واں روز، گردوں کے خصوصی ٹیسٹ، ڈاکٹرز کو رپورٹ کا انتظار

15واں نواز شریف

لاہور : نواز شریف کے علاج کا 15واں روز، سابق وزیراعظم کے گردوں کے خصوصی ٹیسٹ، میڈیکل بورڈ ذرائع کا کہنا ہے کہ رپورٹ ملنے پر پتہ چلے گا کہ بورڈ کی مزید کیا ڈائریکشن ہوگی۔

نواز شریف کو سروسز اسپتال میں زیر علاج ہوئے 15واں روز ہے۔ سابق وزیر اعظم کے پلیٹ لیٹس کی تعداد میں اتار چڑھاؤ بدستور جاری ہے۔ پلیٹ لیٹس کی تعداد 40 ہزار ہوگئی ہے۔

سابق وزیراعظم کے گردوں کے بھی خصوصی ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔ میڈیکل بورڈ نے طبی معائنے کے بعد ایل ایف ٹی اور آر ایف ٹی ٹیسٹ کروائے۔ دل کے امراض کے لیئے دی جانی والی کچھ ادویات رکوادی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : نواز شریف کے لیئے تمام کوششوں کے باوجود حالت بدستور تشویشناک ہے : ذاتی معالج

نوازشریف کو بہت سی بیماریوں کا سامنا ہے، جن کی ادویات دینے سے پلیٹ لیٹس میں اتار چڑھاؤ آرہا ہے۔ میڈیکل بورڈ نے نوازشریف کو دل کی ادویات میں سے کلو پیڈوگرل 75 ایم جی گولی بند کر دی۔ پلیٹ لیٹس 50 ہزار سے زائد ہونے پر کلو پیڈوگرل شروع کروائی جائے گی۔

ذرائع میڈیکل بورڈ کے مطابق نوازشریف کا بلڈ پریشر 130/80، شوگر لیول نہار منہ 170 ہے، جو زیادہ ہے لیکن پہلے سے بہتر ہے۔ گردوں کے مسائل دور کرنے کے لئے اسٹیرائیڈز دیئے جارہے ہیں۔

میڈیکل بورڈ ذرائع کا کہنا ہے کہ رپورٹ ملنے پر پتہ چلے گا کہ بورڈ کی مزید کیا ڈائریکشن ہوگی۔ سابق وزیراعظم کی حالت اب قدرے بہتر ہے۔

واضح رہے کہ مریم نواز کو چوہدری شوگر ملز کیس میں ضمانت کے بعد رہا کر دیا گیا ہے۔ سروسز اسپتال میں حکومت پنجاب نے انسانی ہمدردی کے تحت مریم نواز کو اپنے والد کے پاس رہنے کی اجازت دی تھی۔

متعلقہ خبریں