جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

نواز شریف کا نام آج ای سی ایل سے نکال دیا جائے گا : چوہدری محمد سرور

چوہدری محمد سرور

لاہور : چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ آج نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکال دیا جائے گا، نوازشریف کے بارے میں جو فیصلہ کیا، وہ میڈیکل بورڈ کی روشنی میں کیا۔

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ میاں صاحب کے لیے ہماری شفاء کی دعا ہے۔ پنجاب حکومت نے میڈیکل بورڈ بنایا اور ان کو علاج کی بہتر سہولیات دیں۔ انہیں علاج کے لیے باہر جانا ہے وفاقی و پنجاب حکومت نے تعاون کیا۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے آج نواز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکال دیا جائے گا، جس کے بعد وہ علاج کے لیے جہاں جانا چاہیں جاسکتے ہیں۔ نواز شریف کی صحت کے بارے میں سب فکر مند ہیں، ہم ان کی صحت پر کوئی رسک نہیں لینا چاہتے۔

یہ بھی پڑھیں : نواز شریف کی جان کے لئے خطرات مزید بڑھ رہے ہیں : مریم اورنگزیب

ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کے بارے میں جو فیصلہ کیا، وہ میڈیکل بورڈ کی روشنی میں کیا۔ شریف فیملی سے ذاتی طورپر رابطہ کیا ہے۔ نوازشریف کی صحت کو سیاست میں نہیں لانا چاہتے۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ تبدیلی مشکل ہوتی ہے، جو وعدے کیے تھے، الیکشن میں آنے سے پہلے انہیں پورا کریں گے۔

چوہدری محمد سرور نے کہا کہ کسی جماعت کا بھی دھرنا ملکی مفاد میں نہیں ہوتا ہے۔ حکومت دھرنے کی راہ میں رکاوٹ نہیں ڈال رہی۔ فوج کو مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں اداروں کو متنازعہ نہیں بنانا چاہیے۔

متعلقہ خبریں