حکومت کا نواز شریف کا نام ای سی ایل سے ہٹانے کا فیصلہ

ہٹانے نواز شریف

اسلام آباد : سابق وزیراعظم نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست وزارت داخلہ کو موصول ہوگئی ہے، حکومت نے نام ای سی ایل سے ہٹانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست وزارت داخلہ کو موصول ہوگئی ہے۔

درخواست نوازشریف کی فیملی کی جانب سے دی گئی، شریف فیملی کی درخواست سیکریٹری داخلہ کو موصول ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں : چودھری شوگر مل : نواز شریف اور مریم نواز کو حاضری سے استثناء کی درخواست

ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق درخواست بیماری اور بیرون ملک علاج کرانے کی بنیاد پر دی گئی، درخواست میں کہا گیا ہے کہ نوازشریف بیرون ملک علاج کے لئے جانا چاہتے ہیں۔

دوسری طرف حکومت نے نوازشریف کا نام ای سی ایل سے ہٹانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ فیصلے کی باضابطہ ہدایات کا وزارتِ داخلہ میں انتظار کیا جا رہا ہے، جس کے بعد نواز شریف کا نام آئندہ 48 گھنٹوں میں ای سی ایل سے ہٹائے جانے کا امکان ہے۔

نوازشریف کا نام وفاقی حکومت کی واضح ہدایت کے بعد ای سی ایل سے ہٹایا جائے گا۔ جس کے لیے نیب سے مشاورت کا بھی امکان ہے۔