جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

نواز شریف کے علاج میں مزید تاخیر جان لیوا ہوگی : مریم اورنگزیب

مریم اورنگزیب تاخیر جان لیوا

لاہور : مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نواز شریف کی صحت کے معاملے میں مزید تاخیر جان لیوا ثابت ہوسکتی ہے۔ ڈاکٹر کے مطابق جلد ہی بیرون ملک منتقل نہ کیا گیا تو معاملہ پاکستانی ڈاکٹرز کے ہاتھ سے نکل جائے گا۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی صحت سے متعلق تازہ جاری بیان میں کہا ہے کہ شریف میڈکل بورڈ کے ڈاکٹرز کا اجلاس ہوا، ڈاکٹرز نے نواز شریف کا تفصیلی معائنہ کیا۔

مریم اورنگزیب نے بتایا کہ ڈاکٹرز نواز شریف کے جسم پر ادوایات کے ظاہر ہونے والے سائیڈ ایفیکٹس اور سوجن میں کمی لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ڈاکٹرز نے پھر خبردار کیا ہے کہ نواز شریف کی صحت کے معاملے میں مزید تاخیر جان لیوا ثابت ہوسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکلے گا یا نہیں؟ سماعت آج ہوگی

ترجمان ن لیگ نے کہا کہ پلیٹ لیٹس کم ہونے کی تشخیص کے بغیر اسٹیرائڈز اور دیگر ادویات دے کر بہت بڑا خطرہ مول لیا جا رہا ہے۔ طبی لحاظ سے باربار اسٹیرائڈز کی ہائی ڈوز اور ادویات کے ردوبدل کے انتہائی خطرناک اثرات ہو رہے ہیں۔ مرض کی تشخیص کے بغیر بیرون ملک منتقلی کی خاطر یہ خطرہ بار بار مول لیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر نے واضح کیا ہے کہ جلد ہی نواز شریف کو بیرون ملک منتقل نہ کیا گیا تو معاملہ پاکستانی ڈاکٹرز کے ہاتھ سے نکل جائے گا۔ ڈاکٹرزکو خدشہ ہے کہ پلیٹ لیٹس بڑھانے کی کوشش میں ہارٹ اٹیک، گردوں اور دیگر اعضاء کے متاثر ہونے کے خطرات میں کئی گنا اضافہ ہوچکا ہے۔

مریم اورنگزیب نے قوم سے نواز شریف کی صحت کے لئے خصوصی دعا کی درخواست ہے۔

متعلقہ خبریں