جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

نوازشریف کی 70 ویں سالگرہ، حکومت بنی تنقید کا نشانہ

نوازشریف

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف کی 70 ویں سالگرہ کی تقریب کے موقع پر مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت نے حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

لاہور میں مسلم لیگ ن کے مرکزی دفتر میں مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کی 70 ویں سالگرہ کے موقع پر مریم نواز کی ہدایت پر ان کے پولیٹکل سیکرٹری ذیشان ملک کی جانب سے سالگرہ کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

تقریب میں مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما پرویز رشید، خرم دستگیر، پرویز ملک، عمران نذیر سمیت دیگر رہنمائوں نے شرکت کی، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز رشید نے کہا کہ آئی ایم ایف کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق پاکستان کو مزید مشکلات کا سامنا کرنا ہوگا جو اس حکومت کی نا اہلی ہے۔

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما پرویز ملک نے کہا کہ ملک میں اس وقت انتقامی سیاست جاری ہے اور جس حکموت کا ایجنڈہ انتقام کو وہ عام عوامی کیلئے کوئی ریلیف فراہم نہیں کرسکتی۔

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف کی صحت سے متعلق پہلی رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع

مسلم لیگ ن کر رہنما خرم دستگیر نے کہا کہ مسلم لیگ عوامی مسائل کی آواز ہے، ہمارے دور حکموت میں مہنگائے چار فیصد تھی جو آج سولہ فیصد ہے، ہم پاکستانی متحدہ ہوکر نواز شریف کے ترقی کے ایجنڈے پر کام کریں گے۔

اس موقع پر مسلم لیگ کی رہنما سائرہ افضل تارڑ نے کہا کہ آنے والا سال ملک میں تبدیلی کا سال ہے ہم میان نواز شریف کی قیادت میں پاکستان کو دوبارہ ترقی کی پٹری پر چڑھائیں گے۔

تقریب میں نوازشریف کی سالگرہ کا کیک کاٹا اور ملک کو قوم کی سلامتی سمیت نوازشریف کی صحت کےلئے دعا کی گئی۔

متعلقہ خبریں