جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

نواز شریف کی جان کے لئے خطرات مزید بڑھ رہے ہیں : مریم اورنگزیب

مریم اورنگزیب خطرات

لاہور : مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ای سی ایل سے نام نکلوانے نکالنے کے عمل کی غیر یقینی نے نواز شریف کی جان کے لئے خطرات مزید بڑھ رہے ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم محمد نوازشریف کی صحت سے متعلق جاری بیان میں کہا ہے کہ ای سی ایل سے نام نکلوانے نکالنے کے عمل کی غیر یقینی نے ڈاکٹروں کے لیے مشکلات پیدا کر دی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : نواز شریف کی بیرون ملک روانگی کا ایئرلائن ٹکٹ منسوخ

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز کے لئے مشکلات بڑھ رہی ہیں کہ پلیٹ لیٹس بڑھانے کے لئے مزید اسٹیرائیڈز کی ہائی ڈوز دیں یا نہ دیں۔ پلیٹ لیٹس کی مقدار سفر کے قابل بنانے کے عمل میں نواز شریف کی جان کے لئے خطرات مزید بڑھ رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اسٹیرائڈز کی بار بار کی ہائی ڈوز محمد نواز شریف کی جان کو خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے۔ وقت ضائع ہوتا رہا تو محمد نواز شریف کی صحت کو نا قابل تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے۔ اسٹیرائڈز ہائی ڈوز کے منفی اثرات محمد نواز شریف کے دیگر عوارض کو پیچیدہ بنارہے ہیں۔

متعلقہ خبریں