جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

نواز شریف کی نئی میڈیکل رپورٹس، ڈاکٹر کا انہیں لندن میں ہی قیام کا مشورہ

لاہور ہائیکورٹ میں

لاہور: سابق وزیر اعظم نواز شریف کی تازہ ترین میڈیکل رپورٹس لاہور ہائیکورٹ میں جمع کروا دی گئی، ایڈوکیٹ امجد پرویز نے چار صفحات پر مشتمل رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع کروائی۔

میڈیکل رپورٹ میں بتایا گیا کہ ڈاکٹر نے نواز شریف کو بہترین علاج کے لیے لندن میں ہی قیام کا مشورہ دے دیا۔ میڈیکل رپورٹ میں ڈاکٹر نے مشورہ دیا کہ نواز شریف روٹین کی چہل قدمی اور میڈیکل تھراپی جاری رکھیں۔

نواز شریف کے مطابق وہ پاکستان کی جیل میں تنہا قید تھے، انکی حالت وہاں زیادہ خراب ہوئی، نواز شریف ہائی رسک کیٹیگری کے مریض ہیں اور انکے دل کے علاج کے لیے تمام اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔

کورونا کی وجہ سے نواز شریف کے کئی علاج میں خلل آیا ہے، نواز شریف کے دل کی شریانیں کھولنے کے لیے جلد ہی وقت مقرر کیا جائے گا۔

رپورٹس کے مطابق نواز شریف کے پلٹ لیٹس کا علاج انکے دل کی بند شریانیں کھولنے کے پروسیجر کے بعد کیا جائے گا۔

نواز شریف اس سے قبل بھی میڈیکل رپورٹس جمع کرا چکے ہیں، ان کی میڈیکل رپورٹ لندن مین پاکستانی ہائی کمیشن اور نوٹری پبلک سے تصدیق شدہ ہے۔

متعلقہ خبریں