جی ٹی وی نیٹ ورک
پنجاب

نوازشریف کی صحت کے لیے ایک ایک لمحہ انتہائی قیمتی ہے، مریم اورنگزیب

مریم اورنگزیب صحت کے ساتھ

لاہور: ڈاکٹرز نے نوازشریف کی صحت سے متعلق گہری تشویش ظاہر کی، ان کے لیے ایک ایک لمحہ انتہائی قیمتی ہے۔

ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب کا نواز شریف کی صحت سے متعلق بیان میں کہنا تھا کہ ڈاکٹرطاہرشمسی جاتی امرا پہنچ گئےہیں اور نوازشریف کا طبی معائنہ کیاجارہا ہے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرزنے نوازشریف کی صحت سے متعلق گہری تشویش ظاہرکی ہے، نوازشریف کےجسم پرسوجن اورادویات کےمنفی اثرات نمایاں ہورہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی صحت کے لیے ایک ایک لمحہ انتہائی قیمتی ہے۔

متعلقہ خبریں