میاں صاحب کی طبیعت سنبھل نہیں رہی ، ملک سے باہر بھیجنا چاہیے : مریم نواز

طبیعت مریم نواز

لاہور : مریم نواز نے کہا ہے کہ سیاست ہوتی رہے گی، میاں صاحب کی طبیعت سنبھل نہیں رہی ہے، میاں صاحب کو ملک سے باہر علاج کے لئے بھیجنا چاہئے۔

چوہدری شوگر ملز کیس میں پیشی کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ والد کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے۔ سیاست ہوتی رہے گی، پہلے میاں صاحب کو ملک سے باہر علاج کے لئے بھیجنا چاہئے۔

ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ ان کا نام ای سی ایل میں ہے۔ وہ ملک سے باہر نہیں جاسکتیں۔ میاں صاحب کی طبیعت سنبھل نہیں رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : چودھری شوگر مل : نواز شریف اور مریم نواز کو حاضری سے استثناء کی درخواست

انہوں نے کہا کہ شریف میڈیکل سٹی کے ڈاکٹرز نے بھی نوازشریف کو ملک سے باہر جانے کا مشورہ دیا ہے۔ والد ملک سے باہر جانے کے لئے تیار نہیں ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ خاندان کے سمجھانے پر وہ ملک سے باہر جانے کے لئے رضامند ہوگئے ہیں۔ امید ہے کہ حکومت صحت پر سیاست نہیں کرے گی۔