جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

نواز شریف کی حالت بہتر ہونے لگی، پلیٹ لیٹس کی تعداد 30 ہزار سے تجاوز کر گئی

پلیٹ لیٹس

لاہور : نواز شریف کی حالت بہتر ہونے لگی ہے، ان کے پلیٹ لیٹس کی تعداد 30 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے پلیٹ لیٹس سیلز میں بہتری آنا شروع ہوگئی ہے۔ نواز شریف کو چوتھی پلیٹ لیٹس سیلز کی میگا کٹ رات گئے لگائی گئی تھی۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف کے پلیٹ لیٹس سیلز کی تعداد 30 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ تین میگا کٹ لگانے کے بعد نواز شریف پلیٹ لیٹس سیلز کی تعداد 24 ہزار تک پہنچ گئی تھی.

ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی حالت بہتر اور خطرے سے باہر ہے. نواز شریف کے جسم سے کسی بھی قسم کی بلیڈنگ نہیں ہوئی.

یہ بھی پڑھیں : نواز شریف کے بیرون ملک علاج پر جانے کی خبروں میں صداقت نہیں : مریم اورنگزیب

پروفیسر ایاز محمود کا کہنا ہے کہ کچھ دیر میں میڈیکل بورڈ دیگر ٹیسٹ کا فیصلہ کرے گا، خون کے نمونے کے نتائج آنے پر مزید پلیٹ لیسٹ لگائے جائیں گے۔ نواز شریف کو دی گئی ادویات کا بھی جائزہ لیا جائے گا کہ کہیں کوئی دوائی ان کی پلیٹ لیٹس کم کرنے کی وجہ تو نہیں۔

یہ بھی پڑھیں : نواز شریف کی صحت پر سیاست اور بیان بازی کرتے ہوئے شرم آنی چاہئیے : مریم اورنگزیب

خیال رہے کہ سروسز اسپتال لاہور کے پرنسپل پروفیسر ایاز محمود کی سربراہی میں 6 رکنی میڈیکل بورڈ نواز شریف کا علاج کررہا ہے، جس میں ڈاکٹر کامران خالد، ڈاکٹر عارف ندیم ،ڈاکٹر فائزہ بشیر، ڈاکٹر خدیجہ عرفان اور ڈاکٹر ثوبیہ قاضی شامل ہیں۔

میڈیکل بورڈ سینئر میڈیکل اسپیشلسٹ، گیسٹرو انٹرولوجسٹ، انیستھیزیا اسپیشلسٹ اور فزیشن پر مشتمل ہے۔

سروسز اسپتال میں دوران علاج نواز شریف کے خون میں پلیٹیلیٹس کی تعداد 2 ہزار رہ گئی تھی، جس کے بعد انہیں 3 میگا یونٹس پلیٹیلیٹس لگائے گئے۔ پلیٹیلیٹس لگنے کے بعد نواز شریف کے خون میں پلیٹیلیٹس کی تعداد میں اضافہ ہوگیا۔

متعلقہ خبریں