جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

نواز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت مل گئی

اسلام آباد: حکومت نے نواز شریف کو چار ہفتے کے لیے باہر جانے کی اجازت دیدی، لیکن ان کو شیورٹی بانڈز دینا ہوگا۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرقانون فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ حکومت نے نواز شریف کو چار ہفتے کے لیے باہر جانے کی مشروط اجازت دیدی ہے، لیکن وہ شیورٹی بانڈز دینے پر باہر جاسکیں گے۔ نواز شریف یا شہباز شریف سات ارب کا بانڈ جمع کرانے ہوں گے۔

نواز شریف کی طبیعت کے متعلق وزارت داخلہ نے دستاویزات چیک کرنے کے لیے سرکاری میڈیکل بورڈ کو بھیجا، جس پر پنجاب میڈیکل بورڈ نے نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس سے اتفاق کیا۔

دوسری جانب معاون خصوصی شہزاد اکبر کا پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سزا یافتہ شخص کو مکمل طور پر ای سی ایل سے نہیں نکالا جاسکتا اس لئے نوازشریف کوبیرون ملک جانےکےلیے ون ٹائم اجازت دی جارہی ہے.

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو میگا کرپشن کیس میں سزا ہوئی ہے، اس لئے انشورنس لینا وفاقی حکومت کا قانونی حق ہے اور سیاسی پوائنٹ کوئی اسکورنگ نہیں ہے۔ نواز شریف کو چارہفتے میں واپس آنا ہوگا۔

متعلقہ خبریں