جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

نواز شریف کی بیرون ملک روانگی کا ایئرلائن ٹکٹ منسوخ

نواز شریف بیرون ملک روانگی

لاہور : سابق وزیراعظم نواز شریف کی بیرون ملک روانگی کا ایئرلائن ٹکٹ منسوخ کردیا گیا، تاہم وہ کسی بھی وقت ای سی ایل سے نام نکلنے کے بعد لندن روانہ ہوسکتے ہیں۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف بیرون ملک روانگی کے لیئے بک کرائے گئے ایئر لائن ٹکٹوں کو منسوخ کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز کے ساتھ اپائمنٹ بھی لے لی گئی تھی، تاہم ای سی ایل سے نام نہ نکالے جانے کے باعث بیرون ملک روانگی مؤخر کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں : نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکلانے پر نیب نے وزرات داخلہ کے خط کا جواب دے دیا

سابق وزیر اعظم کی ایئر ایمبولینس کے بجائے کمرشل طیارے سے  روانگی کی تیاری کرلی گئی تھی ٹکٹ کنفرم ہوگیا تھا۔ وہ قطر ایئرویز کی پرواز کیو آر چھ سو انتیس پر سوار ہونا چاہتے تھے، جس کی واپسی کی تاریخ 27 نومبر درج کی گئی تھی۔

لیگی قائد کے ساتھ ساتھ شہباز شریف اور ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کو بھی روانہ ہونا تھا۔ لندن میں صاحبزادے حسین نواز نے والد کی آمد کے انتظامات مکمل کر رکھے ہیں۔

سابق وزیر اعظم کی روانگی میں اب بھی رکاوٹ حائل ہے، نام تاحال ایسی ایل سے نہیں نکالا گیا۔ نیب نے وزارت داخلہ کو جوابی خط میں مقدمات کی تازہ ترین صورت حال بتا کر گیند واپس وزارت داخلہ کے کورٹ میں ڈال دی۔

متعلقہ خبریں