جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

نواز شریف سے مولانا فضل الرحمن کا ٹیلیفونک رابطہ، حکومت مخالف تحریک پر مشاورت

نواز

اسلام آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف سے مولانا فضل الرحمن کی ٹیلیفونک گفتگو ہوئی دونوں رہنماوں نے ملکی صورتحال سمیت اپوزیشن کے خلاف مشترکہ الائنس اور اسمبلی سے استعفوں سے تبادلہ خیال کیا ساتھ ہی حکومت کے خلاف تحریک پر بھی مشاورت بھی کی گئی۔

مولانا فضل الرحمان کا نواز شریف سے ٹیلیفونک رابط ہوا اور دونوں رہنماؤں کے درمیاں ملکی سیاسی صورتحال اور اپوزیشن کی تحریک پر تبادلہ خیال کیا۔

ٹیلی فونک رابطے میں اے پی سی کے بعد کی صورتحال اور اپوزیشن کی تحریک کے ایکشن پلان پر بھی مشاورت کی گئی اور اپوزیشن کے نئے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی سربراہی پر بھی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

جبکہ مولانا سے گفتگو میں اسمبلیوں سے استعفوں کے لئے کمیٹی کے قیام پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

متعلقہ خبریں