جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

نواز شریف 15 جنوری تک پاکستان کی کسی جیل میں ہوں گے : شبلی فراز

نواز شریف 15 جنوری

اسلام آباد : شبلی فراز نے کہا ہے کہ ن لیگ کا شاہی خاندان خود کو قانون سے بالاتر سمجھتا ہے، نواز شریف 15 جنوری تک پاکستان کی کسی جیل میں ہوں گے۔

وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ میڈیا پر کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری کی فوٹیج چلی، کیپٹن (ر)صفدر کے چہرے پر غصہ تھا اور نہ وہ پریشان لگ رہے تھے۔ شاید کوئی ایسی فوٹیج بھی آئے، جس میں پریشان نظر آئیں۔ مریم نواز آج صبح پریس کانفرنس میں سخت پریشان لگ رہی تھیں۔

ن لیگ بتائے انہوں نے اپنے دور میں چادر اور چار دیواری کا کتنا تحفظ کیا۔ عابد باکسر کے بیان سے واضح ہے کہ شہباز شریف کا کیا طریقہ کار ہوتا تھا۔ آپ نے بینظیر شہید کی کردارکشی کے لیے کیا کچھ نہیں کیا۔ ماڈل ٹاؤن میں حاملہ خواتین پر گولیاں چلائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز اپنی موروثی سیاست میں قائد ہونے کا تاثر دے رہی ہیں۔ مریم نواز نے کیلبری کوئین کا خطاب بڑی محنت سے حاصل کیا۔ اپوزیشن کے درباری ہر گھنٹہ بعد میڈیا پر آجاتے ہیں۔ جھوٹ بولنا اپوزیشن رہنماؤں کی گھٹی میں ملا ہوا ہے۔ اپنے دور میں نوٹ کو عزت دینے والے ووٹ کو عزت دینے کی باتیں کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ‏وزیراعظم نے اپنی حکمت عملی سے غریب عوام کے 2344 ارب روپے بچائے، شبلی فراز

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ن لیگ کا شاہی خاندان خود کو قانون سے بالاتر سمجھتا ہے۔ لیگی رہنماء اپنے جھوٹ کو چھپانے کے لیے بدگمانیوں کو پروان چڑھا رہے ہیں۔

ان لوگوں نے جمہوریت کو کمزور کیا۔ نواز شریف 15 جنوری تک پاکستان کی کسی جیل میں ہوں گے۔ نوازشریف کو نہ صرف جیل بھجوائیں گے، پیسے بھی وصول کریں گے۔

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنا نمائندہ بھی جھوٹ کا ماہر رکھا ہوا ہے۔ مریم صفدر نے کہا کہ جنوری کو حکومت جا رہی ہے مگر چالاک ہیں سال نہیں بتایا۔ عمران خان انہیں نہیں چھوڑیں گے۔ عمران خان لوٹا ہوا پیسہ بھی واپس لائیں گے اور سزا بھی دلوائیں گے۔ یہ ہو نہیں سکتا کھربوں کی جائیداد ہو اور بات کریں غریب کی۔ کراچی واقعہ سے لگتا ہے بلاول نے مریم نواز سے اپنی والدہ کا بدلہ لیا ہے۔ ہم نے صفدر اعوان کو گرفتار نہیں کروایا یہ اپنی سیاست کھیل رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں