جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

نواز شریف آئندہ الیکشن مہم کی قیادت کریں گے: رانا ثناءاللہ

رانا

ریاض: رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ن لیگ نے فیصلہ کیا ہے کہ نواز شریف آئندہ الیکشن مہم کی قیادت کریں گے، بھاری اکثریت سے الیکشن جیت کر پاکستان کو مسائل سے نکالیں گے۔

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کا سعودی عرب میں پاکستانی قونصل خانے میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے سے انکار نہیں کیا، الیکشن کمیشن بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے ووٹ کے حق کیلئے کام کررہا ہے۔

رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت پاکستان کے معاملات کو احسن طریقے سے انجام دے رہی ہے، ن لیگ نے فیصلہ کیا ہے کہ نواز شریف آئندہ الیکشن مہم کی قیادت کریں گے، بھاری اکثریت سے الیکشن جیت کر پاکستان کو مسائل سے نکالیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: عوام کے ساتھ ہوں، فیصلے کی تائید نہیں کر سکتی : مریم نواز

ان کا کہنا تھا کہ سعودی ہم منصب سے ملاقات کی ہے، ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کو بڑھانے سمیت دیگر اہم امور پر بات ہوئی، سعودی وزیر داخلہ 29 اگست کو پاکستان کا دورہ کریں گے۔

متعلقہ خبریں