جی ٹی وی نیٹ ورک
اسلام آباد

‏ العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنس میں نوازشریف کی اپیلیں مسترد؛ سزایئں بحال

العزیزیہ

اسلام آباد ہائیکورٹ نے العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنس میں نوازشریف کی اپیلیں خارج کردیں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی نے محفوظ شدہ فیصلہ سنادیا۔

 فیصلے میں کہا گیا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف واپس آئیں یا پکڑے جائیں تو اپیل بحالی کی درخواست دے سکتے ہیں۔

نواز شریف کے مفرور ہونے کی وجہ سے درخواستیں خارج کرنے کے سوا کوئی آپشن نہیں۔

ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کے خلاف نواز شریف نے اپیلیں دائر کر رکھی تھیں۔

۔  یاد رہے احتساب عدالت نے نوازشریف کو ایون فیلڈ ریفرنس میں 10سال اور العزیزیہ ریفرنس میں ‏‏7سال سزا سنائی تھیں۔

متعلقہ خبریں