جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

نواز شریف کا عمل ایسا ہے جیسے روٹھی ہوئی محبوبہ ہوں : فواد چوہدری

نواز شریف کا عمل ایسا

اسلام آباد : فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ والوں سے کہتا ہوں کہ خطرناک کھیل نہ کھیلیں، نواز شریف کا عمل ایسا ہے جیسے روٹھی ہوئی محبوبہ ہوں۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ 11 پارٹیاں 15 سے 18 ہزار لوگ بھی اکٹھے نہیں کر پائے۔ نواز شریف کا عمل ایسا ہے جیسے روٹھی ہوئی محبوبہ ہوں۔ عمران خان نے کہا تھا کہ احتساب کا عمل شروع ہوگا یہ اکٹھے ہو جائیں گے۔ مسلم لیگ والوں سے کہتا ہوں کہ خطرناک کھیل نہ کھیلیں۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو سمجھ نہیں آرہی کہ کیسے بدلہ لیں۔ آپ نے اپنے دور میں کشمیر پر کوئی بات نہیں کی۔ اداروں کے خلاف بات کیا غداری کے زمرے میں نہیں آتی؟ نوازشریف کو لندن سے واپس لایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : اپوزیشن کا پہلا شو فلاپ ہوگیا، اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کو برداشت نہیں کیا جائے گا : شبلی فراز

اسی لیئے نواز شریف کو باہر بھیجنے کی مخالفت کررہا تھا، کیونکہ نواز شریف جیسے لوگ باہر جا کر الطاف حسین بن جاتے ہیں۔ یہ فوج کی سینئر اور جونئیر اہلکاروں میں فرق پیدا کرنا چاہتے ہیں۔ تفرق پیدا کرنا بھارت کا ایجنڈا ہے۔ نواز شریف کا بیانیہ اجیت ڈول جیسا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آپ کے پیسے بچانے کوئی کردار ادا نہیں کرے گا۔ آپ خطرناک بیانیہ پر کام کر رہے ہیں یہ ناکام ہوگا۔ امید ہے آپ اپنے باقی جلسے مؤخر کردیں گے۔ ان کو اپنی اصلیت نظر آگئی، ان کو مزید جلسوں پر نظر ثانی کرنی چاہیے۔

متعلقہ خبریں