جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

نواز شریف کے مریم اور مولانا سے رابطے، حالیہ تلخی کو درگزر کرکے آگے بڑھنے پر زور

حالیہ تلخی کو

اسلام آباد : نواز شریف کا کہنا ہے کہ معاملات کو تحمل مزاجی سے دیکھا جائے، حالیہ کشیدگی یا تلخی کو درگزر کرکے آگے بڑھا جائے۔

مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے مریم نواز اور مولانا فضل الرحمان کے ساتھ یکے بعد دیگرے رابطہ کیا اور پی ڈی ایم کے مستقبل کے حوالے سے مشاورت کی۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف نے مریم نواز سے گفتگو میں کہا کہ سیاسی تحریک افہام و تفہیم سے چلائی جاتی ہے۔ معاملات کو تحمل مزاجی سے دیکھا جائے۔

نواز شریف نے مولانا فضل الرحمان کے ساتھ بھی پیپلز پارٹی اور دیگر جماعتوں سے معاملات کو بہتر انداز میں چلانے پر گفتگو کی۔

یہ بھی پڑھیں : اگر صرف ایوانوں میں لڑنا ہے تو پھر پی ڈی ایم کیوں بنائی؟  مولانا فضل الرحمان

انہوں نے کہا کہ حالیہ کشیدگی یا تلخی کو درگزر کرکے آگے بڑھا جائے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ سیاست میں ہمیشہ دروازے کھلے رہتے ہیں، پی ڈی ایم تحریک کو جاری رکھیں گے۔ امید ہے پیپلز پارٹی پی ڈی ایم کو تجاویز پر مثبت جواب دے گی۔

نواز شریف اور مولانا فضل الرحمان کی گفتگو میں اتحاد کو برقرار رکھنے کے لئے تحمل مزاجی اور برداشت ضروری ہے۔

پی ڈی ایم کی حالیہ صورتحال پر ایک بڑی ملاقات کرنے میں بھی غور شروع کردیا گیا ہے۔ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر، لانگ مارچ پر مشاورت کے لیے آمنے سامنے ملاقات کے لیے بھی رابطے کئے جارہے ہیں۔

متعلقہ خبریں