جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

نواز شریف سزا سے بچنے کیلئے بھگوڑا کی صورت لندن چھپا ہوا ہے : فرخ حبیب

نواز شریف سزا سے

اسلام آباد : فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ "ایوان فیلڈ فلیٹس یوکے گلوبل اینٹی کرپشن رجیم” کے دائرہ میں آتا ہے، نواز شریف سزا سے بچنے کیلئے بھگوڑا کی صورت لندن چھپا ہوا ہے۔

وزیر مملکت فرخ حبیب نے سماجی میڈیا پر کہا ہے کہ برطانیہ کی جانب سے ” یوکے گلوبل اینٹی کرپشن رجیم” کے تحت دنیا کے کرپٹ ترین افراد پر پابندیاں عائد کرنا خوش آئند امر ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ن لیگ نے دوڑیں لگوادیں، مان لیں نواز شریف سب کے استاد ہیں : مریم نواز

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو پاکستان کی عدالتوں نے کرپشن پر سزائیں دے رکھی ہیں۔ سزا سے بچنے کے لیے بھگوڑا کی صورت میں لندن چھپا ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی جانب سے ملک کا پیسہ لوٹ کر لندن میں "ایوان فیلڈ فلیٹس بنانا” یوکے گلوبل اینٹی کرپشن رجیم” کے دائرہ میں آتا ہے۔

فرخ حبیب نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے بھی اقوام متحدہ میں ترقی یافتہ ممالک کی قیادت کو مخاطب کرکے کہا تھا کہ غریب ممالک سے پیسہ لوٹ کر وہاں لیجایا جاتا ہے اس پر کارروائی کی جائے۔

متعلقہ خبریں